ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کرشنا مٹھ کے تالاب میں ایک اجنبی ہوگیا غرقاب

اڈپی کرشنا مٹھ کے تالاب میں ایک اجنبی ہوگیا غرقاب

Mon, 03 Dec 2018 12:48:48    S.O. News Service

اڈپی 3؍دسمبر(ایس او نیوز)کرشنا مٹھ میں زیارت کے لئے آنے والا ایک اجنبی شخص وہاں پر موجود تالاب ’مادھوا سروورا‘ میں آج صبح کے وقت ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے موقعہ واردات پر پہنچ کر تالاب کی تہہ سے مذکورہ شخص کوباہر نکالنے کی کوشش کی مگروہ اس میں ناکام رہے ۔ تب علاقے کے معروف اور ماہر غوطہ خورارون کمار ڈینڈور کٹّے کی مدد حاصل کی گئی۔جس کے بعدڈوبنے والے شخص کوتالاب کی تہہ سے نکال کر رضاکاروں کی مدد سے ضلع سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعدموت واقع ہونے کی تصدیق کردی تولاش کواگلی کارروائی کے لئے مردہ گھر میں رکھا گیا ہے۔

کہاجاتا ہے کہ غرقاب ہونے والے شخص نے ایک دن پہلے لاڈج میں کمرہ حاصل کرتے وقت رجسٹر میں اپنانام آدرش (39سال) اور پتہ ودیا نگر چوتھا کراس، شیموگہ لکھوایا ہے۔ پولیس اس کے رشتے داروں سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔


Share: